بلدیاتی انتخابات کا التوا: جماعت اسلامی کا کراچی میں دھرنا
شہر کو مضبوط بلدیاتی نظام کی ضرورت ہے۔ پچھلے 15 برسوں میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے شہر کو برباد کیا ہے۔حافظ نعیم الرحمان
October 20, 2022 · قومی
صحافیوں سے گفتگو میں سارا زور بھی پی ٹی آئی سے کی گئی ’’نا انصافی‘‘ پر رہا، فائل فوٹو
کراچی( اُمت نیوز)بلدیاتی انتخابات کے التوا کے خلاف جماعت اسلامی نے کراچی میں 14 مقامات پر احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔
شارع فیصل اسٹار گیٹ پر دھرنے کے شرکا سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کے عوام کو بلدیاتی الیکشن سے فرار منظور نہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شہر کو مضبوط بلدیاتی نظام کی ضرورت ہے۔ پچھلے 15 برسوں میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے شہر کو برباد کیا ہے۔