عدالت بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملہ پر ازخودنوٹس لے ۔فائل فوٹو
عدالت بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملہ پر ازخودنوٹس لے ۔فائل فوٹو

اعظم سواتی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظورکرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ اب سنا دیا گیاہے ،عدالت نے فیصلے میں اعظم سواتی کو 10 ہزار رپے کے مچلکے جمع اور پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم دیاہے ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایف آئی اے کے سائبر کرائمز سیل کی جانب سے سوشل میڈیا پرآرمی چیف کیخلاف متنازع بیان دینے پر پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا گیا تھا۔