بچوں اورخواتین سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفرسے گریزکریں۔فائل فوٹو
بچوں اورخواتین سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفرسے گریزکریں۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی احتجاج،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج کے پیش نظر شہر میں سیکیورٹی انتظامات کو عملی شکل دیدی گئی  ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراسلام آباد پولیس کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا ہےکہ اسلام آباد کے داخلی راستوں پرگشت بڑھا دی گئی ہے، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ایمبولینسزاور قیدی وینز کو مختلف مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے، اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا ہےکہ بچوں اور خواتین سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایک اور پیغام میں کہا گیا ہے کہ تمام جماعتوں کے رہنماؤں سے گزارش ہے کہ اشتعال انگیز بیانات سے گریزکریں، عوام سے گزارش ہے کہ وہ جذبات میں آکرقانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔