صداقت وامانت کا بُت پاش پاش ہوگیا۔شہباز شریف

قانون سے لڑنے، گولیاں، ڈنڈے چلانے، فسادی جتھے لانے کے بجائے قانون کے سامنے سر جھکائیں۔

               
October 21, 2022 · اہم خبریں, قومی
قرضوں کی بروقت ادائیگیاں کی جائیں گی۔فائل فوٹو

قرضوں کی بروقت ادائیگیاں کی جائیں گی۔فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صداقت وامانت کا بُت پاش پاش ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں انصاف کیا، قوم نے دیکھ لیا کہ کرپٹ پریکٹس کرکے وزیراعظم کے منصب کو ذاتی آمدنی کا ذریعہ بنایا گیا۔

انہوں نے مزید لکھاکہ صداقت وامانت کا بُت پاش پاش ہوگیا، قانون سے لڑنے، گولیاں، ڈنڈے چلانے، فسادی جتھے لانے کے بجائے قانون کے سامنے سر جھکائیں، کوئی قانون سے بالا نہیں۔