کراچی: ملکی تبادلہ منڈیوں میں کئی روز اضافے کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز انٹربینک میں 11 پیسے کمی کے بعد ڈالر 220روپے 84 پیسے پربند ہوا۔
کاروباری ہفتے میں ڈالر کے بھائو میں 2 روپے 41 پیسے کا اضافہ ہوا ہے کہ جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کی قیمت فروخت 225 روپے ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 220روپے 95پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔