لاہور(اُمت نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر کو نااہل کرنا قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم ایسے کسی فیصلے کو قبول نہیں کرے گی، اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
مونس الہٰی نے کہا کہ عمران کی نااہلی انصاف کا قتل ہے، کپتان سرخرو ہے اور سرخرو رہے گا۔
یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئےچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دیدیا ہے۔