پنجاب کے شہر جہلم میں قتل کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا

جہلم (اُمت نیوز)پنجاب کے شہر جہلم میں قتل کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، 20 سالہ لڑکی کا قاتل اس کا شوہر نکلا۔
جہلم کے علاقے ڈھوک فردوس میں 2 ہفتے قبل 20 سال کی لڑکی کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی کی لاش کو پنکھے سے لٹکا کر خودکشی کا ڈرامہ کیا تھا، ڈیڑھ سال قبل ملزم نے لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔