بھان متی کا کنبہ معیشت کو لے ڈوبا ہے۔فائل فوٹو
بھان متی کا کنبہ معیشت کو لے ڈوبا ہے۔فائل فوٹو

شیخ رشید نے سیاست کے 10 روزاہم قرار دیدیے

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاست کے 10 روز بہت ہی اہم ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہاکہ ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تر ہے، ڈار کو امداد تو کیا ملاقات کا وقت بھی نہیں ملا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ قومی سلامتی کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے، ہمارے اثاثے ہماری جان سے زیادہ عزیز ہیں،بھان متی کا کنبہ معیشت کو لے ڈوبا ہے۔ ان کاکہناتھا کہ کھرب پتی حکمرانوں نے اپنی جیب سے 10 روپے بھی سیلاب زدگان کو نہیں دیے۔