قرضوں کی بروقت ادائیگیاں کی جائیں گی۔فائل فوٹو
قرضوں کی بروقت ادائیگیاں کی جائیں گی۔فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی چینی صدر کو مبارکباد

اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جاری کیے گئے بیان کے ذریعے چینی صدر شی جن پنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے تیسری مدت کے لیے جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ کا انتخاب چینی عوام کی خدمت کے لیے ان کی دانش مندانہ ذمے داری کو شاندار خراجِ تحسین ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ انتخاب چینی صدر شی جن پنگ کی مدبرانہ قیادت کا مظہرہے، یہ انتخاب چین کے عوام کی پرخلوص خدمت کے غیرمتزلزل جذبے کا عکاس ہے۔