نارنگ منڈی:وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان تاحیات نااہلی کے قابل تھا مگرالیکشن کمیشن نے اس کے ساتھ نرم رویہ رکھا، پی ٹی آئی چیئرمین فاشسٹ ذہنیت کے مالک ہیں انہیں چاہیے کہ سیاست چھوڑ کر کرکٹ بورڈ کی سربراہی سنبھال لیں۔
نارنگ منڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف جلد وطن واپس لوٹ کر عدالتوں سے سرخرو ہوں گے، عمران خان کی جیتی ہوئی 8 نشستوں پررنراپ امیدواروں کو کامیاب قرار دینے کے لیے مسلم لیگ ن کو عدالت سے رجوع کرنا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان فاشسٹ ذہنیت کے مالک ہیں انہیں چاییے کہ سیاست چھوڑ کر کرکٹ بورڈ کی سربراہی سنبھال لیں، عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔