فرخ سعید خواجہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس آج ہو گا

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام سنیئر صحافی اور پی ایف یوجے دستور کےسابق صدر فرخ سعید خواجہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس آج (بروز پیر ) سہہ اڑھائی بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہوگا ،جس کی صدارت پی ایف یوجے دستورکو صدرمحمد نواز رضا کریں گے جبکہ سیاسی ومذہبی رہنما، اراکین پارلیمنٹ اور سینیئر صحافی تقریب سے خطاب کریں گے اور فرخ سعید خواجہ کی پیشہ وارانہ خدمات اور صحافی برادری کے لیے ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کریں گے ۔ صحافی اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے احباب اس تقریب میں بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔