کراچی : پی آئی اے یورپی پروازوں سے متعلق تکنیکی اجلاس کل جرمنی میں ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق یورپی کمیشن نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 25 اکتوبر کو برسلز میں ایک تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کیا ہے۔ میٹنگ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن آڈٹ کے بعد سی اے اے کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال اور جاننے کے لیے بلائی گئی ہے۔میٹنگ کے بعد 2023 کی پہلی سہ ماہی میں EC ٹیم کا دورہ پاکستان ہوگا،دورہ پاکستانی ایئر لائن کے لیے EC کے لیے پروازیں شروع کرنے کے لیے ایک شرط ہے۔سول ایویشن ٹیم میں ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری سمیت متعلقہ ڈائریکٹرز شامل ہیں ۔اس سلسلے میں سول ایویشن ٹیم گزشتہ روز برسلز روانہ ہوچکی ہے ۔