جکارتہ : چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی عالمی عوامی مشاورتی اسمبلی فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے جکارتہ پہنچ گئے۔
انڈونیشیاء کے سینٹ کے ڈپٹی اسپیکر اور پاکستانی سفیر نے چئیرمین سینٹ کا استقبال کیا،چیئرمین سینٹ کو عالمی مشاورتی فورم اجلاس میں شرکت کی دعوت انڈونیشیاء کے سپیکر کی جانب سے دی گئی ۔
عالمی عوامی مشاورتی اسمبلی فورم کا اجلاس 24 سے26 اکتوبر تک منعقد ہو گا۔