اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونگے، جہاں اُن کی سعودی ہم منصب محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوگی۔ نجی ٹی وی کو حکومتی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وزیراعظم سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کیلیے دو روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں جہاں اُن کی وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات شیڈول ہے۔
شہباز شریف سعودی وزیراعظم کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس وزٹ کے بعد اگلے ماہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد متوقع ہے۔