جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک دانا لگاڈ علاقے میں بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق وانا اعظم ورسک روڈ کے علاقے دانہ لگاڈ میں بم دھماکہ اس وقت جب موٹرسائیکل سوار وہاں سے گزر رہا تھا۔
پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد دانہ لگاڈ میں نصب کیا گیا تھا، زخمی شخص کو ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔