ارشد شریف نے سچ بولنے کی آخری قیمت ادا کردی،عمران خان

October 24, 2022 · اہم خبریں, قومی
اعظم سواتی کو پوتے پوتیوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔فائل فوٹو

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان ارشد شریف نے سچ بولنے کی آخری قیمت اپنی جان کی صورت میں ادا کی۔

عمران خان نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ صحافی ارشد شریف کے قتل پر صدمہ ہوا ہے،آج قوم ارشد شریف کی وفا ت پر سوگوار ہے، انہوں نے سچ بولنے کی آخری قیمت اپنی جان کی صورت میں ادا کی ہے۔

انہیں ملک چھوڑکربیرون ملک روپوش ہونا پڑا لیکن پھر بھی وہ  سوشل میڈیا پر طاقتورکو بے نقاب کرتے ہوئے سچ بولتے رہے۔ ارشد شریف کے بیانات اور شواہد کی جانچ کے لیے عدالتی تحقیقات کا آغاز کیا جانا چاہیے۔