عمران خان لانگ مارچ نہیں کرے گا،منظور وسان کی پیشگوئی

کراچی: منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ عمران خان لانگ مارچ نہیں کرے گا، کارکنوں کو یہ کہا جا سکتا ہے کہ اپنے شہروں میں احتجاج کریں۔

کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ 29 اکتوبرسے 29 نومبر تک صورتحال خراب ہوگی، ملک میں بہت حالات خراب ہو سکتے ہیں، اس میں سیاستدانوں کا ہی نقصان ہو گا، عمران خان کو سیاسی پارٹیوں سے مل بیٹھ کر بات چیت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے راستہ نہ نکالا تو حالات خراب ہوں گے اور سیاستد انوں کا بھی نقصان ہو گا، سب 29 اکتوبر تک انتظار کریں اس کے بعد بتاؤں گا کہ الیکشن کب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے راستہ نہ نکالا تو حالات خراب ہوں گے اور سیاستد انوں کا بھی نقصان ہو گا، سب 29 اکتوبر تک انتظار کریں اس کے بعد بتاؤں گا کہ الیکشن کب ہوں گے۔

منظور وسان کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ عمران خان نااہل نہ ہوں، سیاسی میدان میں آکر مقابلہ کریں، ملک میں کوئی مارشل لا نہیں لگے گا، پہلے ہی کہا تھا کہ عمران خان 5 سال پورے نہیں کر سکے گا، کچھ لوگ آئیں گے کچھ باہر جائیں گے اور کچھ لوگ اندر بھی جا سکتے ہیں۔