کھیوڑہ،ٹریفک حادثہ، دلہا دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق
حادثہ ڈمپرکی بریک فیل ہونےکی وجہ سے پیش آیاہے۔ حادثے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں
October 24, 2022 · قومی
فوٹو(فیس بک)
جہلم(اُمت نیوز) کھیوڑہ سالٹ رینج میں ڈمپرکی کئی گاڑیوں کو ٹکر سے دلہا دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈمپرکی بریک فیل ہونےکی وجہ سے پیش آیاہے۔ حادثے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مرنے والوں میں دولہا دلہن بھی شامل ہیں