کراچی، گیس لیکج سے گھر میں دھماکا، 5 زخمی
نیو کراچی میں واقعہ متاثرہ گھر سے منسلک پائپ سے گیس لیک ہونے کی وجہ سے پیش آیا
October 25, 2022 · قومی
کراچی (اُمت نیوز)کراچی میں گیس لیکج کی وجہ سے ایک گھر میں دھماکا ہوا جس سے خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کاکہناہے کہنیو کراچی میں واقعہ متاثرہ گھر سے منسلک پائپ سے گیس لیک ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
دوسری جانب طارق روڈ کرتا گلی میں فلیٹ میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا جس میں 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔