کوئٹہ: اینٹی نارکوٹکس فورس گڈانی کے مقام پر کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر لی اس دوران دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔
اے این ایف نے منشیات فروشوں کے خلاف کوئٹہ ہائی وے گڈانی نزد لسبیلہ کے قریب کارروائی کی،اس کارروائی میں 84 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان گاڑی کے خفیہ خانوں منشیات چھپا کر اسمگلنگ کررہے تھے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان خیر محمد کا تعلق جھنگ جبکہ عمران کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ملزمان کو گرفتار کرکے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔