مستونگ:سٹی ایریا میں پولیس اور لیویز فورس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی میں لیویز فورس کا نائب رسالدار ظہیر احمد محمدشہی جاں بحق ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق مستونگ پولیس ،لیویز فورس اور اےٹی ایف کا کلی پیرکانو میں مشترکہ طور پر ایک گھر پر چھاپہ، چھاپے میں گھر میں موجود مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز فورس کا نائب رسالدار ظہوراحمد محمد شہی جاں بحق ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں ایک ملزم جانبحق جبکہ دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔۔۔پولیس حکام کے مطابق پیرکانو میں ایک گھر میں چھپے ہوئے ڈاکوؤں کی اطلاع پر مشترکہ کاروائی کی گئی۔