کراچی: انسدادی دہشتگردی کی مقامی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت 12ملزمان کو دہشت گردی کے مقدمے میں بری کردیا۔
علی وزیر کو دہشتگردی کے مقدمے میں پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا اور اسی مقدمے میں کے تحت دو سال تک جیل میں رہے۔علی وزیر کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج تھا۔
جنوبی وزیرستان سے رکھنے والے علی وزیر کو 16دسمبر 2020 میں اشتعال تقاریر کے الزام میں پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا، 19دسمبر کو انہیں بذریعہ طیارہ کراچی لانے کا بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔