اعظم سواتی کی گرفتاری کیخلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے قرار داد جمع کرائی،ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

October 25, 2022 · اہم خبریں
درخواست میں سینیٹراعظم سواتی کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے ۔فائل فوٹو

درخواست میں سینیٹراعظم سواتی کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے ۔فائل فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سینیٹر اعظم سواتی کی غیرقانونی طور پر گرفتاری کیخلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی ۔
پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے قرار داد جمع کرائی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے اہلکار سینیٹر اعظم سواتی کے گھر بغیر وارنٹ داخل ہوئے، ایف آئی اے نے چادر اورچار دیواری کے تقدس کو پامال کیا، راجہ اظہر نے کہا کہ اعظم سواتی پر برہنہ کرکے جسمانی تشدد کی مذمت کرتے ہیں،
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اعظم سواتی کی گرفتاری میں ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی جاۓ۔