اسلام آباد(اُمت نیوز)سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون کا کہنا ہے کہ اعظم نذیر تارڑ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی رائے پر استعفا دیاہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے احسن بھون نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ سپریم کورٹ بار کے موقف کے ساتھ کھڑے ہوئے کہ ججز کی تعیناتی سینیارٹی کے اصول کے تحت ہونی چاہیے مگر حکومت کا موقف مختلف تھا۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، استعفے میں لکھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفا دیا ہے۔