اسلام آباد:وفاقی حکومت نے افریقی ملک کینیا میں قتل ہونے والے معروف اینکر اور سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے تین رکنی ہائی پروفائل کمیٹی تشکیل دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی تین رکنی کمیٹی میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)، انٹر سروسز انٹیلیجنس سروس (آئی ایس آئی) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے نمائندے شریک ہوں گے۔
تین رکنی ٹیم ہائی پروفائل قتل کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر کینیا روانہ ہوگی اور اپنی رپورٹ وزارت داخلہ جمع کرائے گی، کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کمیٹی کی تحقیقات میں معاونت کرے گا۔