ملک بھر میں کرونا کے 52 مریض رپورٹ، ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا

اسلام آباد:  ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 52 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔

این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 7 ہزار 512 ٹیسٹ کئے گئے،کرونا کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 69 فیصد رہی جبکہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے 43 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
این آئی ایچ کے اعدادوشمار کے مطابق کرونا کے سب سے زیادہ مثبت کیسز کراچی میں سامنے آئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں کرونا کے 26 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 34 فیصد رہی۔ کراچی میں کرونا کے 1 ہزار 935 ٹیسٹ کیے گئے۔
لاہور میں کرونا وائرس کی شرح اعشاریہ 97 فیصد رہی جبکہ لاہور میں کورونا کے 932 ٹیسٹ کیے گئے جس میں کرونا کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے۔
راولپنڈی میں کرونا کے 660 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3 مریض رپورٹ ہوئے۔ راولپنڈی میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 45 فیصد رہی۔
پشاور میں کرونا کے 413 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کرونا کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 97 فیصد پہنچ گئی۔