لاہور: شیخوپورہ ڈویژن میں ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی شکست کے معاملے پر ن لیگ لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و ایم پی اے پیر اشرف رسول نے تنظیمی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
پیر اشرف رسول نے استعفیٰ مسلم لیگ ن پنجاب کے صوبائی صدر رانا ثنا اللہ کو ارسال کر دیا۔ استعفے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ڈویژن کی تین نشستوں پر ضمنی الیکشن میں ہمیں دو پر شکست ہوئی، ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں، گزارش ہے ناکامی کی تحقیقات کی جائیں۔