کراچی: امریکی ڈالر کچھ دن گراوٹ کا شکار رہنے کے بعد آج ایک بار پھر مہنگا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روزانٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 27 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی 220 روپے پرٹریڈ کر رہی ہے۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ سٹاک ایکس چینج میں بھی 382 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 807 پوائنٹس کی سطح پرآگیا ہے۔