کراچی کے علاقے کلفٹن میں 9 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو 27 اکتوبر کو 1 بجے دن ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔عدالتِ عالیہ نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن جنوبی ون کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔
رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے اس ضمن میں ہدایت کی ہے کہ پولیس افسران تحقیقات سے متعلق رپورٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں۔
واضع رہے کلفٹن میں 3 روز قبل سیلاب متاثرہ بچی کو دو افراد نے کار میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایاتھا۔