جانوروں کے معاشرے میں طاقتور کا قانون چلتا ہے اور طاقتور ڈاکے مارتا ہے تو این آر او مل جاتا ہے۔فائل فوٹو
جانوروں کے معاشرے میں طاقتور کا قانون چلتا ہے اور طاقتور ڈاکے مارتا ہے تو این آر او مل جاتا ہے۔فائل فوٹو

سب سے بڑا ڈاکو وزیراعظم بن گیا ہے۔عمران خان

سیالکوٹ:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہناہے کہ طاقتور خود کوقانون سے بالاتر سمجھتا ہے، طاقتور ڈاکا مارتا ہے اور اسے این آر او مل جاتا ہے ،سب سے بڑا ڈاکو وزیراعظم بن گیا ہے ،ہم پرامریکا نے چور مسلط کیے ہیں جب تک زندہ ہوں مقابلہ کروں گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیالکوٹ کے مرے کالج میں طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ میری بات غورسے سنیں، پھر پتا نہیں موقع ملے یا نہیں ،ان کاکہناتھا کہ جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا انسانی معاشرے میں ہوتا ہے ،ہمارا ملک پیچھے اور دنیا آگے نکل گئی کیونکہ یہاں انصاف نہیں ،زندہ معاشرہ انصاف کیلئے کھڑا ہوتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ طاقتور خود کوقانون سے بالاتر سمجھتا ہے، طاقتور ڈاکا مارتا ہے اور اسے این آر او مل جاتا ہے ،سب سے بڑا ڈاکو وزیراعظم بن گیا ہے ،ہم پر امریکا نے چور مسلط کئے ہیں جب تک زندہ ہوں مقابلہ کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بڑے چور باہر اور چھوٹے جیلوں میں ہیں، ہمارا ملک پیچھے رہ گیا اور باقی دنیا آگے نکل گئی کیونکہ یہاں انصاف نہیں ہے۔ قومیں وہ اوپر جاتی ہیں جو عوام کے لیے تعلیم بہتر کرتی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جانوروں کے معاشرے میں طاقتور کا قانون چلتا ہے اور طاقتور ڈاکے مارتا ہے تو این آر او مل جاتا ہے۔ قوم یاد رکھے گی کہ صحافی ارشد شریف نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔ ارشد شریف ملک کے لیے جدوجہد کر رہا تھا۔