میرے ساتھ کوئی بھی کھڑا نہیں تھا، میں نے چار دیواری کے اندر رہ کر جدوجہد کی، فائل فوٹو
میرے ساتھ کوئی بھی کھڑا نہیں تھا، میں نے چار دیواری کے اندر رہ کر جدوجہد کی، فائل فوٹو

ارشد شریف قتل کیس۔ تحقیقاتی ٹیم سے آئی ایس آئی افسر کو ہٹادیا گیا

اسلام آباد:سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلیے قائم کمیٹی میں تبدیلی کردی گئی،آئی ایس آئی کے نمائندے کو ہٹا دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قتل کی تحقیقات کے لیے بنائی جانے والی ہائی پروفائل ٹیم کی تشکیل نو کرکے اسے 3 رکنی سے کم کرکے 2 رکنی کردیا۔

نئی ٹیم میں ڈائریکٹر ایف آئی اے اطہر وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی عمر شاہد حامد شامل ہیں، وزارت داخلہ نے نئی ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔کمیٹی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے فوری طور پر کینیا جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزارت داخلہ نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ٹیم میں ایف آئی اے، آئی بی اور آئی ایس آئی کے افسران شامل کئے گئے تھے۔