کراچی : سندھ ہائیکورٹ کا اور ہیڈ برج،پیڈ اسٹرین برج، سروس لائنز پر بل بورڈز نا لگانے کا حکم، کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عرفان سعادت نے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق بل بورڈز کے خلاف کارروائی کی جائے۔
سماعت میں جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیے کہ غیر قانونی بورڈز لگوانے والے سرکاری افسران کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، ہم ناظر مقرر کرکے شہر بھر میں کارروائیوں کا جائزہ بھی لیں گے۔
جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پبلک پراپرٹیز،اور ہیڈ برج،پیڈ اسٹرین برج، سروس لائنز پر بل بورڈز نا لگانے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے حکم دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل درآمد کیا جائے، اشتہاری کمپنیز نے بل بورڈز پر کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے ٹیکس لیوی کے خلاف عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 2018 میں از خود نوٹس کیس میں پبلک پراپرٹیز پر بل بورڈز، ہورڈنگز، پینا فلیکس پر پابندی کا حکم دیا تھا۔