مدینہ منورہ میں ہنگامہ آرائی ۔ تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم
وزیر اعظم نے شہزادہ محمد بن سلمان سے درگرز سے کام لینے کی درخواست کی تھی۔
قرضوں کی بروقت ادائیگیاں کی جائیں گی۔فائل فوٹو
ریاض:وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر ولی عہد محمد بن سلمان نے مسجد نبوی ﷺ میں ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ولی عہد سے گرفتار پاکستانیو ں کی رہائی کی درخواست کی تھی ، وزیر اعظم نے شہزادہ محمد بن سلمان سے اس معاملے پردرگرز سے کام لینے کی درخواست کی تھی ، جس پرولی عہد نے تمام پاکستانیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے ۔
ولی عہد کے حکم کے بعد شہباز شریف نے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجرعطا فرمائے ، واضح رہے کہ مدینہ منورہ میں ہنگامہ آرائی اورہلڑ بازی کرنے پر مدینہ منورہ کی عدالت نے 3پاکستانیو ں کو 8سال قید جبکہ 3 پاکستانیوں کو 6سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ، ایک اور پاکستانی کو بھی 3سال قید اور ساتھ 10ہزار ریال جرمانہ کیا گیا تھا۔