مدینہ منورہ: مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کی رہائی کا حکم۔ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
انہوں نے مسجد نبویؐ میں ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے درگزر سے کام لیتے ہوئے اپریل 2022 کے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی۔