کراچی:پاکستانی روپے کی بے توقیری کا سلسلہ جاری ہے ،انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں 58پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 221روپے 26پیسے کا ہوگیا۔
دوسری جانب کاروباری روزکے آغازپرہی اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں ہے،100انڈیکس میں 77پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 41ہزار 617پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔