اکبر ناصرپرسرکاری خزانے کو ساڑھے تین کروڑ روپے کا نقصان پہنچانےکا الزام ہے۔فائل فوٹو
اکبر ناصرپرسرکاری خزانے کو ساڑھے تین کروڑ روپے کا نقصان پہنچانےکا الزام ہے۔فائل فوٹو

اینٹی کرپشن پنجاب کا آئی جی اسلام آباد کے خلاف مقدمہ

لاہور:اینٹی کرپشن پنجاب نے آئی جی اسلام آباد اکبرناصرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن کی جانب سے مقدمے میں اکبر ناصرپرالزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے سی او او سیف سٹی لاہور ہوتے ہوئے ٹھیکے دینے میں دھوکا دہی کی۔اینٹی کرپشن کی ایف آئی آرکے مطابق اکبر ناصر پر سرکاری خزانے کو ساڑھے تین کروڑ روپے کا نقصان پہنچانےکا الزام ہے۔

رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن نے ایف آئی آر میں مختلف کمپنیوں کے نمائندوں کے نام بھی شامل کیے ہیں۔