مقصد حکومتی امور میں مریم نواز کی سپورٹ کرنا ہوگا، فائل فوٹو

عمران خان قومی ناسور ہے، اس کا علاج ضروری ہے۔رانا ثنا اللہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاکہ عمران خان ایک قومی ناسور کی شکل اختیار کر چکا ہے جس کا علاج ملک و قومی کی زندگی کیلئے ضروری ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے اپنی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے سائفر کا جو ڈرامہ رچایااورکسی ملک کے ڈپلومیٹک سٹیٹس کو تباہ کرتے ہوئے ایسا موقف اختیار کیا جس کی کوئی بنیاد نہیں تھی۔

ان کا کہناتھا کہ آڈیو لیک سے عمران خان کا گھناﺅنا چہرہ سامنے آیا،اس نے یہ نہیں سوچا کہ اس سے ملک کا کتنانقصان ہوگا ، اگرکوئی عمران خان کے مفادات کیلیے کام کرنے سے انکار کرے تو غدار قراردیا جاتا ہے،میرجعفر، میرصادق، نیوٹرل، غداراور جانور جیسے الفاظ سے پکارا گیا۔