خیبرپختونخوا (اُمت نیوز)خیبرپختونخوا حکومت کے معاون اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ارشد شریف کے حوالے سے تھریٹ الرٹ سی ٹی ڈی نے جاری کیا۔
ایک ویڈیو بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے بیانات کے مطابق انہیں اور ان کے خاندان کو دھمکیاں مل رہی تھیں تھریٹ الرٹ میں بھی یہ ہی بات تھی۔
محمد علی سیف نے کہا کہ تھریٹ الرٹ غلط ہوتا تو ارشد شریف کینیا میں نہ مارے جاتے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ اہم سیاسی، سماجی شخصیات اور سینیئر صحافیوں کو رابطہ کرنے پر پروٹوکول دیا جاتا ہے اسی طرح ارشد شریف کو بھی پروٹوکول دیا گیا۔