کراچی:پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کےلانگ مارچ کے اعلان کے بعد سے امریکی ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہونا شروع ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روزانٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 75 پیسے کا اضافہ دیھکنے میں آیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 222 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 226 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزانٹر بینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 221 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر 82 پیسے مہنگا ہوا تھا۔