رکن پنجاب اسمبلی علمدار قریشی کی تحریک انصاف چھوڑنے کی تردید
پی ٹی آئی چھوڑنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،ان کاکہناتھا کہ ایم پی اے خرم لغاری سے کوئی رابطہ نہیں ،خرم لغاری نے غلط بیانی کی
October 28, 2022 · قومی
تحریک انصاف کے مزید 146 رہنماؤں پر بیرون ملک جانے کی پابندی
مظفر گڑھ:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی علمدار قریشی نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے خرم لغاری کے بیان کی تردید کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی علمدار قریشی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،ان کاکہناتھا کہ ایم پی اے خرم لغاری سے کوئی رابطہ نہیں ،خرم لغاری نے غلط بیانی کی ۔
واضح رہے کہ قبل پی ٹی آئی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے دعویٰ کیا تھا کہ عبدالحئی دستی اور علمدار قریشی سمیت 6 ارکان نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔