لاہور:دعا بھٹو کی جانب سے خلع کے دعوے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اوراپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا بیان بھی آ گیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے اہلیہ دعا بھٹو کی جانب سے خلع کا دعویٰ دائرکرنے پر کہنا ہے کہ "میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا ہوگا، دعا پریا توکوئی دباؤ ہو گا یا سازش کے تحت یہ کرایا گیا ہو گا، میں جب جیل میں تھا تب میرا دعا سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا”۔
حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ نکاح اورطلاق دونوں جائزکام ہیں لیکن سن کرافسوس ہوا، یہ رشتے توڑنے کے لیے نہیں ہوتے، میں اس وقت آزادی مارچ کے سلسلے میں لاہور میں ہوں ۔