فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی شرعی عدالت نے کمسن بچی کی جبری شادی کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وفاقی شرعی عدالت نے بلوچستان میں پانچ سالہ بچی سے جبری شادی کرنے کے واقعے کا سوموٹو نوٹس لینے کے بعد یکم نومبر سے سماعت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس  سید محمد انور نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں پانچ سالہ بچی  کی شادی کے واقعے کا نوٹس لیا۔ چیف  جسٹس شرعی عدالت نے بچوں کی شادی کو غیر اسلامی اورآئین کے خلاف قرار دیا تھا۔

وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس سید  محمد انور جبری شادی سے متعلق سوموٹو کیس کی سماعت یکم نومبر کو کریں گے۔