لانگ مارچ پہنچنے سے پہلے ہی ریڈ زون مکمل سیل

ریڈ زون کے تمام راستوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی جبکہ ریڈ زون مکمل سیل کردیا گیا ہے

October 30, 2022 · اہم خبریں
توسیع شدہ علاقے میں بھِی کسی بھی ریلی، جلسے یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔فائل فوٹو

توسیع شدہ علاقے میں بھِی کسی بھی ریلی، جلسے یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔فائل فوٹو

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ پہنچنے سے پہلے ہی اسلام آباد کے ڈی چوک پر رینجرز تعینات کردی گئی۔
رپورٹس کے مطابق ریڈ زون کے تمام راستوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی جبکہ ریڈ زون مکمل سیل کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں شہریوں کا مارگلہ روڈ اور سری نگر ہائی وے سے ہی اب داخلہ باقی رہ گیا ہے۔
راستے بند ہونے سے سرکاری دفاتر، ڈپلومیٹک انکلیو، نجی ہوٹلز اور نجی دفاتر کے ملازمین اور رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔