نواز شریف چاہتا ہے کہ کوئی ایسا آرمی چیف آئے جو ان کے معاملات اورکیسزکا خیال رکھے۔فائل فوٹو
نواز شریف چاہتا ہے کہ کوئی ایسا آرمی چیف آئے جو ان کے معاملات اورکیسزکا خیال رکھے۔فائل فوٹو

عمران خان نااہلی کا فیصلہ معطلی کی فوری استدعا مسترد

اسلام آبادہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو میانوالی میں ضمنی الیکشن کرانے سے روک دیا،عدالت نےنااہلی کا فیصلہ معطلی کی فوری استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا ہم الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل نہیں کر رہے، ضمنی الیکشن کرانے سے روک دیتے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی ،عمران خان کی جانب سے بیرسٹرعلی ظفرعدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اضافی دستاویزات کی درخواست دی ہے ؟ ،عدالت نے الیکشن کمیشن کے مصدقہ فیصلے کی کاپی عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دی ۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفرنے کہاکہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی 63 ون پی کے تحت نااہلی کی ،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن جمع کرانے کی درخواست دی ہے، عمران خان کو بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دے کر ڈی سیٹ کیاگیا۔

جسٹس عامر فاروق نے ااستفسار کیا کیا یہ ریفرنس اسپیکرکی طرف سے آیا تھا؟علی ظفر نے کہاکہ جی ،یہ ریفرنس اسپیکر کی جانب سے بھجوایا گیا تھا جس پر نااہلی کا فیصلہ سنایا گیا،الیکشن کمیشن نے ریفرنس پراپنی فائنڈنگز دینی ہوتی ہیں ، الیکشن کمیشن نے 90 دن میں سوالوں کا جواب دینا ہوتا ہے۔

عدالت نے کہاکہ ریفرنس میں 62 ون ایف کی استدعا کی گئی لیکن الیکشن کمیشن اس طرف نہیں گیا،بیرسٹرعلی ظفر نے کہاہر رکن اسمبلی 30 جون کو اپنے اثاثوںں کی تفصیلات جمع کرانے کا پابند ہوتا ہے ،جائیداد، جیولری سمیت تمام اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانا ہوتی ہیں ،کوئی چیز بیچ دی ہے تو اس سے حاصل رقم کا بتانا ہوتا ہے،بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ کوئی ممبر اسمبلی تفصیلات نہ بتائے تو اس کی رکنیت بھی معطل ہو جاتی ہے،120 دن میں گوشوارے جمع نہ کرائیں یا غلط معلومات دیں تو وہ ممبر کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرارپاتا ہے۔

یرسٹرعلی ظفر نے استدعا کی کہ عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ معطل کیا جائے ،عدالت نے کہا ہم الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل نہیں کر رہے، ضمنی الیکشن کرانے سے روک دیتے ہیں ،عدالت نے میانوالی کی نشست پر الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب سے روک دیا۔