عدالت نے مہدی کاظمی کی بیٹی سے ملاقات کی درخواست منظورکرلی۔فائل فوٹو
عدالت نے مہدی کاظمی کی بیٹی سے ملاقات کی درخواست منظورکرلی۔فائل فوٹو

مہدی کاظمی کو بیٹی سے ملنے کی اجازت مل گئی

کراچی:عدالت نے مبینہ طورپراغوا ہونے والی لڑکی دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کو بیٹی سے ملنے کی اجازت دیدی۔

رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی فیملی کورٹ نے کم عمربچی کی مبینہ اغوا کے مقدمے میں مدعی مقدمہ مہدی کاظمی کی بیٹی سے ملاقات کی درخواست منظورکرلی۔

عدالت نے مدعی مقدمہ مہدی کاظمی کو بیٹی سے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے فیصلہ سُنایا ہے کہ بچی کے والدین مہینے میں 2 بار بیٹی سے مل سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مبینہ طورپراغوا ہونے والی بچی نے لاہور میں ظہیر نامی نوجوان سے شادی کرلی تھی جسے بازیاب کروانے کے بعد دارالامان بھیج دیا گیا تھا۔