توسیع شدہ علاقے میں بھِی کسی بھی ریلی، جلسے یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔فائل فوٹو
توسیع شدہ علاقے میں بھِی کسی بھی ریلی، جلسے یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔فائل فوٹو

دارالحکومت کے ریڈ زون کی زیرو پوائنٹ تک توسیع

اسلام آباد:حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے ریڈ زون میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کی اسلام آباد سے قبل وفاقی حکومت نے دارالحکومت کے ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دیدی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے زیرپوائنٹ، مارگلہ روڈ، تھرڈ روڈ، نیلور روڈ اوراتاترک ایونیو شامل ہیں،کشمیر چوک، مری روڈ، یونیورسٹی روڈ بھی ریڈزون کا حصہ قرار دیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریڈ زون کا حصہ قرار دیے گئے علاقوں میں دفعہ 144 نافذ رہے گی جبکہ توسیع شدہ علاقے میں بھِی کسی بھی ریلی، جلسے یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔