الائنسز ایکس کا مشترکہ شراکت داری مارکیٹنگ پلیٹ فارم کیلئےاہم معاہدہ۔

 

کراچی (بزنس رپورٹر ) آرٹ آف گیونگ کی جانب سے ایک مشترکہ کازمارکیٹنگ پلیٹ فارم سی ایس آر کلب پاکستان کے اشتراک سے 29 اکتوبر کو پورٹ گرینڈ کراچی میں اپنی پہلی اوپن ہاؤس میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔ میٹنگ کا مقصد اہم وجوہات اور غیر منافع بخش تنظیموں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی کوششوں کو تیز کرتے ہوئے ذمہ داریوں کا تعین کرنا تھا جس کیلئے 6 اسٹریٹجک شراکت داریوں پر دستخط کیے گئے۔

الائنس ایکس آؤٹ ڈور میڈیا مالکان۔ بائیں سے دائیں – سی ای او سائن ویز عامر صدیقی ، سی ای او آئی بالز نجیب فاروقی ، سی ای او آلائنز محمد غوث ، سی ای او ہماری ویب رضوان کاکراچی کے آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ میڈیا کوڈیجیٹل بنانے کے خود کار نظام کی خریداری کیلئے Do Advertising & Sign Ways Communication سے معاہدے کے موقع پر گروپ فوٹو۔

 

تفصیلات کے مطابق آرٹ آف گیونگ نے الائنسز (Alliancez x) کے ساتھ کراچی کے آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ میڈیا کوڈیجیٹل بنانے کے خود کارم نظام کی خریداری کے ساتھ Do Advertising & Sign Ways Communication کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے ۔اس معاہدے کے ساتھ ہی آرٹ آف گیونگ نے طلباء اور پیشہ ور افراد کو موسمیاتی تبدیلیوں کی جانب راغب کرنے اور ان کی آگاہی سے متعلق CSR مہمات کو فروغ دینے اور متعین کرنے کیلئے NFEH کے ساتھ بھی معاہدہ کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی CSR Cub پاکستان بھر میں آٹومیٹڈ کائنڈنیس مشین کے آپریشنز کو بڑھانے کے لیے آرٹ آف گیونگ کے ساتھ شراکت دار ہے تاکہ پیشہ ور افراد کو اہم وجوہات کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے اور انہیں نقد یا وقت کے ذریعے اپنے پسندیدہ مقصد میں حصہ لینے کے قابل بنایا جا سکے۔ ساتھ ہی پاکستان میں اہم واقعات و چیزوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے کراچی آؤٹ ڈور بل بورڈز کی خالی مدت فراہم کرنے کے لیے آئی بالز اینڈ سائن ویز کمیونیکیشن بھی آرٹ آف گیونگ کے ساتھ شراکت دار ہیں۔ اسی ضمن میں ایم 9موٹر وے پر آنے والی ہاؤسنگ سوسائٹی "سٹی 108” میں بوٹینیکل گارڈن تیار کرنے کے لیے RedBox، NFEH کے ساتھ ساتھ ساتھ موٹر وے پر آنے والی ہاؤسنگ سوسائٹی "سٹی 108” میں یتیموں کے لیے گھر بنانے کے لیے روشنی ہومز ٹرسٹ کے ساتھ شراکت دار ہے۔ آرٹ آف گیونگ کی جانب سے مشترکہ کاز-مارکیٹنگ پلیٹ فارم سی ایس آر کلب پاکستان کے اشتراک سے 29 اکتوبر کو پورٹ گرینڈ کراچی میں ہونے والی پہلی اوپن ہاؤس میٹنگ کو ایک معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی RedBox نے سپانسر کیا تھا۔