اسلام آباد (اُمت نیوز)مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ ملک میں مارشل لاء لگوانا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ایک طرف ادب دوسری طرف گالی، دماغ کی خرابی اور فرسٹریشن ہے، فارن فنڈڈ فتنے کو پتا ہونا چاہیے کہ 2 ہزار لوگ 22 کروڑ عوام نہیں ہوتے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ ملک میں خون خرابے سے انقلاب لانا چاہتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ ذلت اور رسوائی اب صرف فارن فنڈڈ فتنے اور توشہ خانہ چور کے مقدر میں لکھی جاچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کھلے عام افواج پاکستان کو حکومت ختم کرنے اور سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہا ہے۔