کراچی : ورلڈ اسٹروک ڈے کے موقع پر آج ڈاؤ یونیورسٹی (OJHA Campus) شعبہء فالج کے زیرِ اہتمام ایک تعلیمی سیشن کا انعقاد کیا جارہا ہے جسکا مقصد فیملی فزیشن اور جنرل پریکٹیشنرز کو فالج کی علامات کی تشخیص کی تربیت دینا ہے اور فالج سے بچاؤ اور فالج کے مریض کی بحالی میں سب سے اہم وقت کی اہمیت کو سمجھنا ہے۔ اس سیشن میں ڈاؤ یونیورسٹی شعبہء فالج کی جانب سے فالج کے مریضوں کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی سے بھی آگاہ کیاجائے گا ۔ اس تعلیمی سیشن کا انعقاد پروفیسر افتخار احمد (ڈین آف میڈیسن اینڈ الائیڈ DUHS اور ہیڈ برائے شعبہء فالج DUHS کی طرف سے کیاگیا ہے۔وائس چانسلر DUHS پروفیسر محمد سعید قریشی اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی ہیں۔ اس اس تعلیمی سیشن میں شعبہ فالج کے مندرجہ ذیل ملکی اور غیر ملکی ماہرین اپنے تجربات اور ماہرانہ رائے کا اظہار کریں گے
1) پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل کھتری(ماہرِ امراض دماغ اور فالج) سعودی عرب
2) پروفیسر ڈاکٹر نائلہ شہباز(پروفیسر اورچیئر پرسن شعبہء امراض دماغ DUHS)
3) ڈاکٹر جوادالسلام(ماہرِ امراض دماغ اور انچارج شعبہء امراض دماغ DUHS)
4) ڈاکٹر انعامِ خدا (ماہرِ امراض دماغ اور انچارج شعبہء فالج DUHS)
5) ڈاکٹر فیصل یامین(فزیو تھراپسٹ DUHS)
اس سیشن کے اختتام پرتمام شرکا ء کو 3 CME Credit بھی دئیے جائیں گے ۔۔
جبکہ تعلیمی سیشن کے فوری بعد ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں فالج کے مریضوں کے خصوصی شعبے "اسٹروک یونٹ”کا رسمی افتتاح بہ دست مبارک پروفیسر محمد سعید قریشی ہوگا۔۔