کراچی: پاکستان کی ائیر لائنز میں ایک اور اضافہ ہوگیا۔ ملک کی سستی ترین ائیر لائن “فلائی جناح کا آغاز کردیا گیا۔ سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح کی افتتاحی نے پرواز 9P672 نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اسلام آباد کے لیے دوپہر 1 بج کر 11 بجے ٹیک آف کیا۔
فلائی جناح نے اپنی پہلی پرواز کے لیے ایئر بس اے 320 کا استعمال کیا ہے جوصرف 3 سال پرانا طیارہ ہے۔یہی طیارہ اسلام آباد میں تقریب کے بعد مہمان مسافروں کو واپس لے کر کراچی جائے گا۔
فلائی جناح کی کراچی سے اسلام آباد، لاہور اور پشاور کے لیے روزانہ براہِ راست پروازیں آپریٹ ہوں گی۔کراچی اور کوئٹہ کے درمیان ہفتے میں 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔